بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علی حمزہ نام

سوال

ہمارے یہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے ماشاء اللہ! ہم نے اس بچے کا نام ’’علی حمزہ‘‘ رکھا ہے۔ نام کے معنی و مطلب تفصیل سے مرحمت فرمائیں!

جواب

’’علی‘‘: رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد، آپ ﷺ کے داماد اور  چوتھے خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ اور دیگر کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام ہے،بمعنی بلند/مضبوط۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل بے شمار ہیں۔

’’حمزہ‘‘ : رسول اللہ ﷺ کے چچا اور آپ ﷺ کے رضاعی بھائی بھی ہیں، آپ ﷺ نے انہیں سید الشہداء کا لقب عنایت فرمایا، بمعنی شیر یعنی بہادر۔

یہ نام رکھنا بہت با برکت ہے!  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200906
تاریخ02-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں