حالتِ حمل میں جماع
سوال
حمل کے دوران اپنی بیوی سے جماع کب تک کرسکتے ہیں ؟پہلے مہینے سے کب تک؟
جواب
حالتِ حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہم بستری کرنا شرعاً جائز ہے، البتہ اگر کوئی دِین دار و ماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200894
تاریخ02-05-2020

