جو پلاٹ بیچ کر رہائشی خریدنے کی نیت ہو، اس کی زکاۃ کا حکم
سوال
پلاٹ کی بکنگ اس نیت سے کی ہے کہ آ ئندہ رہائش کے لیے جو گھر خریدا جائے گا اس کی خریداری کے لیے اس پلاٹ کو بیچ کر رقم استعمال کی جائے گی، ایسے پلاٹ پر زکاۃ دینی ہو گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کا سال مکمل ہونے کی صورت میں مذکورہ پلاٹ کی قیمتِ فروخت سے اس سال کی واجب الادا اقساط منہا کرنے کے بعد بقیہ رقم پر زکاۃ ادا کرنا لازم ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 267):
"(أو نية التجارة) في العروض، إما صريحًا ولا بد من مقارنتها لعقد التجارة". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

