روزہ میں منہ بھر کر قے ہوجانے کے بعد روزہ ٹوٹ جانے کے گمان سے کھجور کھالی تو کیا حکم ہے؟
سوال
روزہ کے دوران منہ بھرکر دو دفعہ قے ہوگئی، یہ سمجھتےہوئےکہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، کھجورکھالی۔ اس کےبعدپتا چلا کہ بلا قصدقے سے روزہ نہیں ٹوٹتاہے، اس کےبعدکچھ نہیں کھایا، اس کے بارے شریعت کاحکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر روزہ دار نے روزہ میں قے ہوجانے کے بعد یہ سمجھ کہ روزہ ٹوٹ گیا ہے ، کچھ کھا پی لیا تو اس سے اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، صرف اس ایک روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 401):
"(أو أكل) أو جامع (ناسيًا) أو احتلم أو أنزل بنظر أو ذرعه القيء (فظن أنه أفطر فأكل عمدًا) للشبهة". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

