روزہ کی حالت میں کسی کو بُری نیت سے چھولینا
سوال
روزے کی حالت میں کسی کو بری نیت ے چھو لیا تو پھرکیا کرناچاہیے؟ روزے کا کیا کفارہ ہوگا؟
جواب
اگر روزے کی حالت میں کسی نامحرم کو چھوا ہو تو یہ ناجائز اور گناہ تھا، اس پر خوب توبہ واستغفار کرنا لازم ہے، اور اگر اپنی بیوی کو چھوا تھا تو اگر اپنے نفس پر قابو نہیں تھا اور جماع کرلینے کا یا منی نکل جانے کا اندیشہ تھا تو یہ مکروہ تھا، اگر یہ اندیشہ نہ تھا تو مکروہ نہیں تھا۔
ان تمام صورتوں میں اگر انزال (منی نکل گئی)ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، ایک روزے کی قضا لازم ہوگی ، کفارہ لازم نہیں ہوگا، اگر انزال نہیں ہوا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

