دس لاکھ روپے پر زکاۃ / مصرفِ زکاۃ
سوال
اگر بندے کے پاس ١٠٠٠٠٠٠(دس لاکھ) روپیہ ہو تو کتنی زکاۃ ادا کرنا ہو گی؟ نیز کن کن کو دی جا سکتی ہے؟
جواب
دس لاکھ روپیہ پر 25 ہزار روپیہ زکاۃ ادا کرنا لازم ہے۔
زکاۃ اس شخص کو دی جاسکتی ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ضرورت و استعمال سے زائد کسی بھی قسم کا اتنا مال یا سامان جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ، موجود نہ ہو اوروہ ہاشمی (سید/ عباسی) نہ ہو۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

