بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فصل کٹائی کے وقت کی دعا

سوال

 فصل کی کٹائی کے وقت برکت کے لیے کون سی دعا پڑھی جائے؟

جواب

عشاء کی نماز کے بعد اکہتر 71 مرتبہ درود تنجینا کا اہتمام کریں، اس کے الفاظ درج ذیل ہیں:

"اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ صَلَاةً تُنْجِیْنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ الأَهْوَالِ وَالآفَاتِ وَتَقضِيْ لَنَا بِهَا جَمِيْعَ الحَاجَاتِ وَتُطَهِّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ السَّيِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا عِنْدَكَ أَعلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الغَاياَتِ مِن جَمِيعِ الخَيرَاتِ فِي الحَيَاةِ وَبَعدَ المَمَاتِ". 

درودِ تنجینا سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

درودِ تنجینا

اس کے علاوہ پیداوار  میں شرعی اَحکام کی رعایت رکھتے ہوئے عشر نکالنے  اور حسبِ استطاعت نفلی طور پر کچھ حصہ فی سبیل اللہ صرف کرنے  کی نیت کریں، ان شاء اللہ بہت برکت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200805
تاریخ01-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں