وضو کے لیے آستین چڑھانے اور اتارنے کا مسنون طریقہ
سوال
وضو کے لیے آستین چڑھانے اور اتارنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
جواب
وضو میں آستین چڑھانے اور اتارنے کے مسنون طریقے کی صراحت نہیں مل سکی، البتہ اچھے کاموں میں چوں کہ تیامن (دائیں طرف سے شروع کرنا) مسنون ہے، لہذا وضو میں بھی دائیں طرف کی آستین پہلے چڑھانا اور اتارنا بہتر ہے۔
تحفة الفقهاء (1 / 13):
"و العاشر: البداءة بالميامن وهي سنة في الوضوء وغيره من الأعمال؛ لما روي عن النبي عليه السلام : أنه كان يحب التيامن في كل شيء حتى التنعل والترجل."
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

