عشاء سے پہلے تراویح پڑھ لی
سوال
تراویح کا وقت کب سے ہے؟ اگر کوئی عشاء سے پہلے تراویح پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟
جواب
تراویح کا وقت عشاء کی فرض نماز کے بعد سے فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے تک ہے، عشاء کی نماز سے پہلے تراویح کی نماز درست نہیں ، کسی نے پڑھ لی تو وہ نفل ہوجائے گی ، تراویح کی نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی۔
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (1 / 413):
"ووقتها" ما "بعد صلاة العشاء" على الصحيح إلى طلوع الفجر "و" لتبعيتها للعشاء ".
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

