شوہر کو ’’بابا‘‘ کہہ کر پکارنے کا حکم
سوال
بیوی کا اپنے شوہر کا نام لینے کے بجائے (بابا ) کہہ کر پکارنا کیسا ہے ؟
جواب
بیوی کے لیے ادب کی بات یہی ہے کہ وہ شوہر کو اس کے اصلی نام سے نہ پکارے، بلکہ کسی لقب یا کنیت وغیرہ سے پکارے، لیکن ہمارے عرف میں چوں کہ لفظ ’’بابا‘‘ (سیاق سباق سے صرفِ نظر کر کے) عام طور سے والد یا دادا وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے اس لیے شوہر کو ’’بابا‘‘ کہہ کر پکارنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے کسی دوسرے لفظ سے پکارنا مناسب رہے گا۔
تاہم شوہر کو بابا کہنے سے نکاح پر اثر نہیں پڑا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

