بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں سرمہ اور دنداسہ لگانا

سوال

سرمہ اور دنداسہ لگانے کاکیاحکم ہے روزے میں؟

جواب

1۔ روزے کی حالت میں سرمہ لگانا جائز ہے،  اس  سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نیز روزہ مکروہ بھی نہیں ہوگا، اگرچہ سرمہ کا اثر اور رنگ حلق اور تھوک میں محسوس ہو۔

2۔عورتیں جو دنداسہ استعمال کرتی ہیں وہ رنگ دار اور ذائقہ والا ہوتا ہے، اس کا استعمال روزہ کی حالت میں مکروہ ہے ، اگر اس کے ذرات حلق میں اتر گئے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200757
تاریخ30-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں