بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انڈے والی مرغیوں کی زکاۃ

سوال

ہمارے پاس 150 انڈے والی مرغیاں ہیں،  فی مرغی 500 روپے قیمت ہے، اس کے اوپر زکات ہوتی ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر آپ نے یہ مرغیاں بیچنے کے لیے خریدی ہیں تو  اس کی کل قیمت 75000 بنتی ہے،  آپ اپنے دیگر زکاۃ کے اثاثوں میں اس رقم کو شامل کرکے کل کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں دیں گے۔

اور اگر انڈے بیچنے کے لیے رکھی ہیں تو  مرغیوں میں زکاۃ نہیں ہے،  بلکہ زکاۃ کا سال پورا ہونے پر جتنے انڈے موجود ہوں اور جو رقم انڈے بیچ کر کمائی ہو وہ موجود ہو، اور یہ (رقم اور انڈے) تنہا یا دیگر قابلِ زکاۃ اموال (سونا، چاندی، رقم، مالِ تجارت) کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جائے تو  اس کو  زکاۃ کے اثاثوں میں شمار کریں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200755
تاریخ30-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں