صرف لیٹنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم
سوال
کیا صرف لیٹنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
سوئے بغیر صرف لیٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ اگر لیٹنے کے بعد آنکھ لگ گئی اور سوگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا چاہے تھوڑی دیر ہی سویا ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200753
تاریخ30-04-2020

