روزے کی حالت میں دانتوں کا میل اتارنے سے روزہ کا حکم
سوال
کیا روزے کی حالت میں دانتوں کا میل کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
دانتوں کا میل حلق میں اتر جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ یہ کھانے کی چیز نہیں ہے، اس سے بالخصوص روزے میں اجتناب کرنا چاہیے۔
اور اگر سوال کا مقصد دانتوں میں پھنسے ہوئے کھانے کے ذرات کا حکم معلوم کرنا ہے، تو اگر روزے کی حالت انہیں منہ سے باہر نکال کر کھالیا، یا منہ سے نکالے بغیر ہی کھالیا اور وہ چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ ہوں تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

