قربای واجب ہونے کی صورت میں جانور کے بقدر رقم صدقہ کرنے کا حکم
سوال
جس شخص پر قربانی واجب تھی اس نے جانور خریدنے کے بجائے اس کی قیمت ایک ضرورت مند کو دے دی تو کیا اس کی قربانی ادا ہوگئی؟
جواب
جس شخص کے ذمہ قربانی واجب ہو اس پر لازم ہے کہ جانور کو ذبح کر کے ہی اس واجب کو ادا کرے، صرف جانور کی قیمت کسی ضرورت مند کو دینے سے قربانی کا حکم یا وجوب ساقط نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200733
تاریخ30-04-2020

