بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر خریدنے کے لیے جمع شدہ رقم پر وجوب زکات کا حکم

سوال

میرے پاس اپنا گھر خریدنے کے لیے جمع شدہ رقم پر  زکاۃ فرض ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر آپ کے پاس گھر خریدنے کے لیے جمع شدہ رقم نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے بقدر ہے تو  اس رقم پر سال گزرنے کی صورت میں زکاۃ واجب ہوگی،  البتہ گھر خریدنے کے بعد اس گھر کی مالیت پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200676
تاریخ29-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں