رمضان 2020 میں روزہ کا فدیہ
سوال
میری دادی بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتیں تو فدیہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟
جواب
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت( جو کہ کراچی میں آج کل یعنی رمضان 1441ھ بمطابق مئی 2020 تقریباً 100 روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے، پس مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔ البتہ جو شخص وقتی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو، لیکن آئندہ کسی وقت صحت اور قوت کی امید ہو، اس کے لیے فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا، بلکہ صحت حاصل ہوجانے کے بعد روزوں کی قضا کرنا لازم ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 72):
"(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

