بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا

سوال

فرض نماز  میں دو مختلف سورتیں پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

فرض نماز میں عذر اور ضرورت کے بغیر دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی قراءت کرنا مکروہِ تنزیہی اور خلافِ اولی ہے، اگر بھول کر ایسا کیا تو کوئی حرج نہیں، البتہ نوافل میں بلاکراہت جائز ہے۔

الدر المختار مع شرحه ردالمحتار (الشامي) (1 / 546):
"لا بأس أن يقرأ سورةً ويعيدها في الثانية.

 (قوله: لا بأس أن يقرأ سورةً إلخ ) أفاد أنه يكره تنزيها، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله عليه الصلاة والسلام لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى: {قل أعوذ برب الناس} الناس أعادها في الثانية إن لم يختم، نهر". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200656
تاریخ29-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں