شاہ نواز نام رکھنا
سوال
شاہنواز نام رکھنا کیسا ہے؟ نیز اصل لفظ شاہنواز ہے یا شہنواز ؟
جواب
"شاہ نواز "نام رکھا جاسکتا ہے، نیز سوال میں مذکور دونوں تلفظ درست ہیں، تاہم زیادہ بہتر "شاہ نواز" ہے۔
ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کے نام پر رکھے جائیں یا ایسا نام رکھیں جس کے معنی اچھے ہوں۔
ہماری ویب سائٹ پر ناموں والے خانے سے رجوع مفید ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200635
تاریخ29-04-2020

