بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران ماہواری آجائے

سوال

اعتکاف کے دوران حیض اگر جاری ہو جائے  تو  کیا اعتکاف ختم ہو جائےگا؟

جواب

اگر  اعتکاف میں بیٹھی  خاتون کو  ماہواری  آجائے تو  اس کا اعتکاف باطل ہو جائے گا،  لہذا ایسی حالت میں عورت اعتکاف چھوڑدے،  پاک ہونے کے بعد ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرنا ضروری ہوگا، پس اگر رمضان میں ہی پاک ہوگئی تو رمضان میں ہی قضا کرلے،  اور اگر رمضان کے بعد قضا کرے  تو  اس دن کا  روزہ  رکھنا لازم ہوگا۔

اعتکاف کی قضا کا طریقہ یہ ہے کہ سال کے جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہیں، ان دنوں کے  علاوہ کسی دن مغرب سے دوسرے دن کے غروب آفتاب تک ایک دن رات کا اعتکاف کرلیا جائے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وَلَوْ حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي حَالِ الِاعْتِكَافِ فَسَدَ اعْتِكَافِهَا؛ لِأَنَّ الْحَيْضَ يُنَافِي أَهْلِيَّةَ الِاعْتِكَافِ لِمُنَافَاتِهَا الصَّوْمَ، وَلِهَذَا مُنِعَتْ مِنْ انْعِقَادِ الِاعْتِكَافِ فَتُمْنَعُ مِنْ الْبَقَاءِ". ( كتاب الإعتكاف، فَصْلٌ رُكْنُ الِاعْتِكَافِ، ٢ / ١١٦، ط: دار الكتب العلمية) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200613
تاریخ29-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں