بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آیت ناز نام رکھنا

سوال

آیت ناز کے کیا معنی ہے اور اس نام کو رکھنا کیسا ہے؟ پلیز رہنمائی فرمائیں۔

جواب

آیت کا معنی نشانی ہے اور ناز کا معنی ہے لاڈاور پیار، لہذا آیت ناز کا معنی ہوگا :"لاڈاور پیار کی نشانی"، معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنے کی اجازت ہے، تاہم اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی آپ نام منتخب کرسکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200602
تاریخ29-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں