بیٹھ کر امامت کا حکم
سوال
کیا امام بیٹھ کر امامت کر وا سکتاہے؟
جواب
عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھانے والے امام کی اقتدا میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والے لوگ نماز اداکرسکتے ہیں بشرطیکہ امام سجدہ زمین پر کرتاہو، اشارے سے سجدہ نہ کرتاہو۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ جتنے دن امام کھڑے ہونے سے قاصر ہے اتنے ایام کسی اور شخص کو اپنی جگہ مقرر کردے۔
البحرالرائق میں ہے :
"لايفسد اقتداء قائم بقاعد وبأحدب، وأما الأول فهو قولهما، وحكم محمد بالفساد نظراً إلى أنه بناء القوي على الضعيف، ولهما اقتداء الناس بالنبي في مرض موته وهو قاعد وهم قيام وهو آخر أحواله؛ فتعين العمل به بناءً على أنه عليه الصلاة والسلام كان إماماً وأبو بكر مبلغاً للناس تكبيره".(1/386)
(امدادالفتاویٰ 1/318)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

