روزہ میں انہیلر کا استعمال
سوال
کیا روزہ میں انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹے گا؟
جواب
انہیلر کے استعمال سے دوائی کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے روزے کی حالت میں اس کا استعمال درست نہیں، اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہو گی۔
السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (4 / 261):
"وَإِنَّمَا الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200589
تاریخ29-04-2020

