ماموں کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
بھانجا اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے؟
جواب
اگر رضاعت کی بنا پر حرمت کا سبب موجود نہ ہوتو بھانجااپنے ماموں کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے، ماموں کی بیٹی بھانجے کے لیے محارم میں شامل نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200556
تاریخ28-04-2020

