بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں قطرے

سوال

روزے کی حالت میں قطرے آنے سے کیا روزہ مکروہ ہوجاتا ہے؟

جواب

اگر قطروں سے مراد پیشاب کے قطرے ہیں تو اس کا حکم یہ ہے کہ اس سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔ اور اگر قطروں سے مراد شہوت کی وجہ سے مذی کے قطرے ہیں تو  اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ اور اگر قطروں سے مراد منی کا انزال ہے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا اور قضا لازم ہوگی۔ 

تاہم قصداً برے خیالات سوچنا گناہ ہے، جس سے روزہ کی کامل برکات نصیب نہیں ہوں گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200548
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں