بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ساڑھے تین تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے کی زکاۃ

سوال

اس خاتون کے بارے میں بتائیں جن کے پاس ساڑھے تین تولہ سونا اور تقریباً ایک لاکھ نقدی ہے ان پر زکاۃ واجب ہے یا نہیں اگر ہے تو کتنی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ خاتون صاحبِ نصاب ہے اور نصاب پر سال گزرنے کے بعد  تین تولہ سونے کی مالیت معلوم کرلی جائے، اس میں ایک لاکھ روپے جمع کرکے مجموعے کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں ادا کرنا لازم ہوگا، ڈھائی فیصد معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کل مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیا جائے، حاصل جواب زکاۃ کی مقدار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200534
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں