کیا دو نفلی روزے رکھنا ضروری ہے؟
سوال
اکثر لوگ نفلی روزہ رکھتے ہیں جیسے 15 شعبان 9، 10 محرم وغیرہ وغیرہ، پوچھنا ہے کیا کوئی شخص کسی مہینے میں روزہ رکھےتو ایک رکھ سکتا ہے یا دو روزے رکھنا لازمی ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ایک نفلی روزہ بھی رکھ سکتے ہیں، ایک ساتھ دو نفلی روزے رکھنا لازمی نہیں، البتہ عاشوراء کے روزے سےمتصل قبل یا متصل بعد ایک روزہ رکھنا، مستحب ہے، اور اس میں بھی افضل صورت یہ ہے کہ نو، دس اور گیارہ محرم تینوں دنوں کے روزے رکھ لیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

