بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں بام لگانا

سوال

روزے میں بام وغیرہ لگا سکتے ہیں؟

جواب

روزے  کی  حالت میں  ناک سے باہر تو بام لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ناک کے اندر بام وغیرہ لگانے سے چوں کہ سانس کے ساتھ اس کے اجزاء وذرات اندر چلے جاتے ہیں، اس لیے  روزہ کی حالت میں ناک کے اندر لگانا درست نہیں ہے، اگر نا ک کے اندر بام لگائی اور اس کے ذرات سانس کے ساتھ دماغ تک پہنچ گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200526
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں