روزے کی حالت میں آکسیجن لگانا
سوال
ایک آدمی کو گھر میں آکسیجن لگایا گیا ہے، سلنڈر کے ذریعے جس میں کوئی دوائی وغیرہ نہیں ہے، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
آکسیجن ایک بے رنگ اور بے ذائقہ گیس ہے، جو زندگی کے لیے ضروری ہے، پس اگر اس کا مادہ پانی کی طرح پائپ سے نظر آتا ہو، تو رزوے کی حالت میں اسے لینے روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اگر پائپ سے گزرتے ہوئے ہوا کی طرح آکسیجن دکھائی نہ دیتی ہو، تو اس کی وجہ سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔ (ضمیمہ روزے کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا از مفتی محمد انعام الحق قاسمی ۔ دامت برکاتہم۔ بعنوان آکسیجن) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

