بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا احتلام کی وجہ سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟

سوال

 اگر روزہ کے دوران احتلام ہو جائے۔ اشراق کے بعد سو رہے ہوں، یا ظہر کے بعد سو رہے ہوں، اور سوتے سوتے احتلام ہو جائے تو کیا یہ روزہ دوبارہ رکھنا پڑے گا؟

جواب

روزہ کی حالت میں احتلام ہوجانے کی وجہ سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،  تاہم غسل کرتے وقت کلی کرتے وقت غرغرہ نہیں کرنا چاہیے، اسی طرح ناک میں پانی بھی نہیں چڑھانا چاہیے؛ کیوں کہ اس عمل سے اگر پانی حلق میں چلاگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، لہذا روزے کے دوران غسل کرتے ہوئے صرف کلی کرلی جائے اور ناک میں پانی ڈال دیا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَإِنْ تَمَضْمَضَ أَوْ اسْتَنْشَقَ فَدَخَلَ الْمَاءُ جَوْفَهُ إنْ كَانَ ذَاكِرًا لِصَوْمِهِ فَسَدَ صَوْمُهُ وَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ ذَاكِرًا لَا يَفْسُدُ صَوْمُهُ كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ وَعَلَيْهِ الِاعْتِمَادُ". ( كتاب الصوم، الْبَابُ الرَّابِعُ فِيمَا يُفْسِدُ، وَمَا لَا يُفْسِدُ، النَّوْعُ الْأَوَّلُ مَا يُوجِبُ الْقَضَاءَ دُونَ الْكَفَّارَةِ، ١ / ٢٠٢، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200508
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں