تحریم نام رکھنا
سوال
’’تحریم‘‘ کا مطلب کیا ہے؟یہ نام رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟یہ میری بیٹی کا نام ہے۔بعض لوگوں سے سنا ہےکہ اس نام کا مطلب اچھا نہیں۔
جواب
’’تحریم‘‘کے معنی ہیں: ’’منع کرنا‘‘ ،’’حرام کرنا‘‘، معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس سے بہتر ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کاانتخاب کرکے یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200500
تاریخ28-04-2020

