عورت تراویح میں امام بن سکتی ہے؟
سوال
کیا عورت تراویح میں امام بن سکتی ہے؟
جواب
عورت کا امام بن کر عورتوں کو تراویح کی جماعت کرانا مکروہ تحریمی ہے، لہٰذا اقتدا میں تراویح ادا کرنے والی خواتین کی تراویح بھی مکروہ ہوگی؛ اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ تنہا تنہا تراویح کی نماز ادا کریں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 583):
"(قوله: بأي وجه كان) أي سواء كان لفقد أهلية الإمام للإمامة كالمرأة والصبي". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200484
تاریخ28-04-2020

