بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں فرض غسل کے دوران کلی کرنا

سوال

روزے کی حالت میں کلی کرنے کا حکم جب غسل واجب ہو؟

جواب

کلی کرنا روزے میں  غسل جنابت میں بھی فرض ہے، البتہ اگر کلی کرتے ہوئے غرارہ نہ کیا جائے، صرف کلی کی جائے۔ غلطی سےایک قطرہ پانی بھی حلق  سے نیچے اتر گیا اور روزہ بھی یاد تھا تو روزہ فاسد ہوگیا، اس کی قضاواجب ہے، کفارہ واجب نہیں، لیکن اگر کلی کے دوران روزہ یاد نہیں تھا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ لہذا منہ میں پانی گھمالے حلق میں نہ اتارے،  نہ ہی غرغرہ کرے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200483
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں