بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سحری سے دس منٹ پہلے بیوی سے ہم بستری کرنا

سوال

سحری ختم سے دس منٹ پہلے کسی نے اپنے بیوی سے ہم بستری کی, کیا اس پہ کفارہ ہے?

جواب

رمضان المبارک میں غروبِ آفتاب ہوجانے اور روزہ کھل جانے کے بعد سے صبح صادق تک کھانا پینا اور بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، لہذا صبح صادق (سحری کا وقت ختم ہونے ) سے دس منٹ پہلے بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، اس سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہوتا، اور وقت کم ہونے کی صورت میں اسی حالت میں سحری کرکے یا بغیر سحری کے روزہ کی نیت کرنا بھی درست ہے، البتہ نمازِ  فجر سے پہلے غسل کرکے فرض نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200451
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں