نماز میں امام کی بائیں جانب کھڑا ہونا
سوال
باجماعت نماز میں امام کے دائیں طرف یا بائیں طرف کھڑا ہونا چاہیے؟ اگر دائیں طرف جگہ نہ ہو تو پھر بائیں طرف کھڑا ہونا ٹھیک ہے؟
جواب
صف کی دائیں جانب کھڑے ہونے کا ثواب بائیں جانب کھڑے ہونے سے زیادہ ہے، تاہم اگر دائیں طرف آدمی زیادہ ہوں یا دائیں جانب جگہ باقی نہ ہوتو بائیں جانب کھڑا ہونا ضروری ہے، تاکہ صف کے دونوں جانب کا توازن برابر ہو، اور یہ سنت ہے۔(نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا3/68)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200439
تاریخ27-04-2020

