تراویح میں خواتین کی امامت
سوال
تراویح میں حافظہ لڑکی کے ساتھ کوئی غیر حافظہ کھڑی ہوسکتی ہے؟
جواب
عورتوں کی جماعت اس طرح کہ عورت ہی امام ہو، مکروہ ہے خواہ فرض نماز ہویاتراویح، عورتوں کو تراویح کی نماز انفرادی ادا کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200394
تاریخ27-04-2020

