بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی کچھ رکعات ہوجانے کے بعد امام کے ساتھ شریک ہونے والا وتر کس طرح ادا کرے؟

سوال

کوئی شخص آکر دیکھے کہ امام  تراویح شروع کر چکا تو اس شخص نے عشاء کی نماز ادا کی اس کےبعد تراویح میں شرکت کی تو یہ شخص وتر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے بعد فوت شدہ تراویح ادا کرےگا؟یا چھوٹی ہوئی تراویح ادا کرنے کے بعد اکیلا وتر ادا کرےگا؟

جواب

جو شخص تراویح  کی کچھ رکعت ہو جانے کے بعد پہنچا تو وہ پہلے تنہا فرض پڑھ کر امام کے ساتھ تراویح کی جماعت میں شریک ہوجائے، جب امام کی تراویح پوری ہوجائے تو وہ امام کے ساتھ وتر کی جماعت میں شامل ہوجائے اور بعد میں بقیہ تراویح پوری کرلے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 43):

"(ووقتها بعد صلاة العشاء) إلى الفجر (قبل الوتر وبعده) في الأصح، فلو فاته بعضها وقام الإمام إلى الوتر أوتر معه ثم صلى ما فاته". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200385
تاریخ27-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں