حاملہ عورت کا روزہ رکھنا
سوال
میری بیوی حمل سے ہے، 7 ہفتے کا بچہ ہے کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہیں؟
جواب
حمل کے دوران روزہ رکھنا جائز ہے، البتہ اگر حاملہ عورت کو ظنِ غالب ہو کہ روزہ رکھنے کی صورت میں خود اس کی جان یا بچے کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے تو اس حالت میں عورت روزہ چھوڑ سکتی ہے، بعد میں ان روزوں کی قضا کرنا واجب ہوگی۔
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
"وقال في الاصل: إذا خافت الحامل أو المرضع على أنفسهما أو على ولدهما جاز الفطر و عليهما القضاء". ( ٢/ ٣٨٤، إدارة القرآن و العلوم الإسلامية) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

