زکاۃ کی رقم دوسری جگہ بھیجنے کا خرچہ زکاۃ سے ادا کرنا
سوال
کیا زکات کی رقم بھیجنے کے لیے زکات کی رقم سے خرچ کرنا جائز ہے؟
جواب
زکاۃ ادا ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مقدارِ واجب مستحقین کے پاس پہنچ جائے اور اس پہنچانے میں جو کچھ خرچہ ہوگا وہ زکاۃ دینے والے کو برداشت کرنا ہوگا، زکاۃ کی رقم سے اس خرچہ کو منہا کرنا درست نہیں ہے ورنہ جتنی مقدارِ زکاۃ واجب ہے اتنی مقدار ادا نہیں ہوگی، اور خرچہ کی مد میں جتنی رقم منہا کی گئی ہے اتنی رقم زکاۃ کی نیت سے مزید ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

