بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں عورت کے ایام شروع ہوجانا

سوال

اگر روزے کی حالت میں حیض آ جائے تو پھر کیا حکم ہے?

جواب

روزہ کی حالت میں حیض شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اور پاک ہونے کے بعد اس روزے  کی قضا رکھنا لازم ہوگا، اورایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے،  البتہ اس کو چاہیے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے :
"وإذا حاضت المرأة أو نفست أفطرت، کذا في الهدایة". (الفتاوی الهندیة، جلد اول، صفحه 228 دارالکتب العلمیة بیروت لبنان)

طحطاوی علی المراقی الفلاح میں ہے:

"وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساك؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام". (طحطاوي علی المراقي: ص : ۳۷۰ ) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200371
تاریخ27-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں