بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کان میں بار بار دوا لگانے کی ضرورت ہو تو روزہ کا کیا حکم ہے؟

سوال

 مرض کی وجہ سے ہر دس منٹ میں کان میں دوا لگانی پڑتی ہے،  ایسی صورت میں روزے کا کیا حکم ہے?

جواب

روزے کی حالت میں کان میں دوا ڈالی اور وہ پردے کے اندر چلی گئی تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے، لہذا اگر کان میں شدید  تکلیف ہو  یا مرض کے بڑھنے کا خطرہ ہو یا اور  اس  مرض کی وجہ سے کوئی ماہر مسلمان طبیب  ہر دس منٹ میں کان کے اندرونی حصے میں  دوا لگانے کا مشورہ دے  تو  ایسی مجبوری میں روزہ چھوڑدینے کی گنجائش ہوگی، بعد میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200354
تاریخ27-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں