زکاۃ کی مد میں راشن تقسیم کرنا ہو تو کیا گاڑی کا پیٹرول زکاۃ کی رقم سے ڈال سکتے ہیں؟
سوال
کیا زکاۃ کی رقم سے لیے گئے راشن کو لے جانے والی گاڑی میں زکاۃ کی رقم سے پیٹرول ڈال سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے مستحقِ زکاۃ کو بلاعوض ثواب کی نیت سے زکاۃ کی رقم کا مالک بنانا شرعاً ضروری ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کی رقم سے پیٹرول ڈلوانے سے زکاۃ ادا نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200335
تاریخ26-04-2020

