بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بے اولاد پھوپھی کے ترکہ کا حق دار کون ہوگا؟

سوال

 بےاولاد بیوہ پھوپھی کے ورثاء میں صرف ایک بہن اور تین بھائی ہیں. کیا بہن اور بھائیوں کے ہوتے ہوئے بھتیجے بھتیجیاں بھی وارث بن سکتے ہیں؟ مرحومہ نےایک بھتیجی لے کر پالی ہوئی تھی، اسی کا مسئلہ ہے کہ کیا  اسےکچھ ترکہ میں سے مل سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ بے اولاد  بیوہ  خاتون کی وفات کی صورت میں ان کے ترکہ کے حق دار ان کے حقیقی بھائی اور  بہن ہی ہوں گے، بشرطیکہ مذکورہ بیوہ خاتون کی وفات کے وقت تک وہ زندہ رہیں، اس صورت میں بھتیجے اور بھتیجیاں حق دار نہ ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200330
تاریخ26-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں