سگریٹ پینے کا حکم
سوال
سگریٹ پینا/تمباکو نوشی کرنا کیسا ہے؟
جواب
سگریٹ پینا حرام نہیں، بلکہ مکروہ تنزیہی ہے، البتہ اس کی وجہ سے منہ میں بدبو ہو تو مسجد میں داخل ہونے اور تلاوت کرنے سے پہلے اسے زائل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200326
تاریخ26-04-2020

