سال پورا ہونے سے قبل زکاۃ ادا کردی، سال پورا ہونے پر قیمت بڑھ گئی تو کیا کرے؟
سوال
سال کے ابتدا میں سونے کی قیمت کا حساب کر کے زکاۃ ادا کردی، لیکن سال کے اخیر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تو تفاوت ادا کرنا ہوگا؟
جواب
اگر سال کی ابتدا میں سونے کی قیمت لگا کر زکاۃ ادا کردی اور سال کے اختتام پر جو اصل زکاۃ واجب ہونے کا وقت ہے قیمت میں اضافہ ہوگیا تو قیمت کے تفاوت کا حساب لگا کر اضافی رقم کی زکاۃ ادا کرنی ہوگی ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200325
تاریخ26-04-2020

