بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

سوال

 روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

جواب

ہر وہ چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے  انسان کے بدن  میں داخل ہوجائے، اور جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں صادر ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی سے۔

 اس کی جزئیات بہت زیادہ ہیں، لہذا یہاں ان سب کا لکھنا مشکل ہے، جس مسئلے کے بارے میں حکم معلوم کرنا ہو، وہ متعینہ طور پر لکھ کر معلوم کرلیجیے، یا اس کی تفصیل کے لیے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم کی کتاب ”روزہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ کا مطالعہ کیجیے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200248
تاریخ26-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں