امانی نام رکھنا
سوال
’’امانی‘‘ نام کے معنی کیا ہیں ؟ کیا ہم اپنی بیٹی کا نام ’’امانی‘‘ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
لغتِ عرب میں ’’اَمانی‘‘ (أَمَانِيٌّ) جمع ہے ’’امنیۃ‘‘ (أُمْنِیَّةٌ) کی، اس کا معنی: تمنائیں، خواہشات اور آرزوؤں کے ہوں گے۔
اس کی بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی صحابیہ کے نام پر یا اچھے معنیٰ پر مشتمل نام رکھنا چاہیے۔
لسان العرب (15/ 294):
"وَيُقَالُ: أُمْنِيّةٌ عَلَى أُفْعولة وَالْجَمْعُ أَمَانِيُّ".
معجم متن اللغة (5/ 356):
"الأمنية: ما تتمناه ج أمانى وأمان. وهذا منى نفسى وهذه أمنيتها" عن اللسان.
الأماني: الأكاذيب. الممناة: الأرض السوداء". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

