ایمانی نام رکھنا
سوال
’’ایمانی‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا ہم اپنی بیٹی کا نام ’’ایمانی‘‘ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’’ایمان‘‘ کا لغوی معنی ہے: ’’مان لینا ،تصدیق کرنا،اعتماد وبھروسہ کرنا تابع دار اور مطیع ہونا‘‘۔ اگر اس لفظ کے آخر میں "یاء" لگا دیا جائے اور ’’ایمانی‘‘ کہا جائے تو اس کا معنی عربی میں ’’میرا ایمان‘‘ اور اردو میں ’’ایمان والی‘‘ ہوگا۔
’’ایمان‘‘ یا ’’ایمانی‘‘نام رکھنا اگرچہ جائز ہوگا، لیکن بہتر ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، اس کی بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

