بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اکاونٹ بنانا اور اس میں بیلنس رکھنا کیسا ہے؟

سوال

اکاؤنٹ بنانا اور اس میں بیلنس رکھنا کیسا ہے?

جواب

اکاؤنٹ کی دو  قسمیں ہیں:

سیونگ اکاؤنٹ:

 بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس میں بیلینس رکھنا  جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر بینک کی طرف سے جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ:

  اگراکاؤنٹ کھلوانے کی واقعی ضرورت ہو توکسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے، اگرچہ اس اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم بھی بینک اپنےسودی معاملات میں استعمال کرتاہے، لیکن اکاؤنٹ ہولڈر کو سود میں شامل نہیں کیا جاتا؛ اس لیے ضرورت کے وقت کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے۔

ایک  صورت یہ ہےکہ بینک کا لاکرخریدکر اپنی رقم وغیرہ  اس لاکر میں محفوظ کرلی جائے،  یہ صورت سب سے بہتر ہے کہ اس صورت میں بینک آپ کی رقم استعمال نہیں کرے گا۔

اگر آپ کا سوال اس کے علاوہ کسی صورت کے بارے میں ہے تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200213
تاریخ25-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں