روزے میں انگوٹھا منہ میں رکھنے کا حکم
سوال
زید انگوٹھا منہ میں رکھنے کا عادی ہے، کیا رمضان المبارک میں انگوٹھا منہ میں رکھنے سے روزے پر اثر پڑتا ہے؟
جواب
اگر انگوٹھا خشک ہو اور اس پر پانی وغیرہ کوئی تری موجود نہ ہو تو انگوٹھا منہ میں رکھنے سے روزہ تو فاسد نہیں ہوتا، البتہ روزے کی حالت میں اس طرح کرنے سے اجتناب کیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200188
تاریخ25-04-2020

